86 فیصد پاکستانی آئندہ انتخابات میں بھی پی ٹی آئی کے حامی،کیوں؟ خلیج میگزین کا سروے

0
63

دبئی: 86 فیصد پاکستانی آئندہ انتخابات میں بھی پی ٹی آئی کے حامی،کیوں؟ خلیج میگزین کا سروے،اطلاعات کے مطابق عرب نیوز کے بعد اب ایک اور غیر ملکی جریدے کے آن لائن سروے میں 86 فی صد سے زائد پاکستانیوں نے 2023 کے عام انتخابات میں بھی پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کے حق میں رائے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خلیج میگزین نامی ادارے نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر ایک سروے کیا جس میں صارفین سے سوال کیا گیا تھا کہ وہ 2023 میں ہونے والے آئندہ انتخابات میں کس سیاسی جماعت کی حمایت کریں گے؟

اس سوال کے جواب میں سب سے زیادہ 86 اعشاریہ 9 فیصد جواب دہندگان نے حکمران جماعت تحریک انصاف کے حق میں رائے دی۔ اس سروے پول میں 6 اعشاریہ 6 فی صد جواب دہندگان نے پاکستان مسلم لیگ ن، 4 اعشاریہ 7 فی صد نے پاکستان پیپلز پارٹی اور 1 اعشاریہ 8 فی صد نے جمیعت علمائے اسلام کے حق میں رائے دی۔

اس سروے میں اپوزیشن کی تمام بڑی جماعتیں مجموعی طور پر 15 فی صد رائے دہندگان کی حمایت بھی حاصل نہیں کرسکیں۔ مجموعی طور پر اس آن لائن سروے میں 42 ہزار 179 سوشل میڈیا صارفین نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

 

سروے میں ایک اہم بات پرحقیقت بیان کرتےہوئے کہا گیا ہے کہ مہنگائی کے باوجود اکثریت عمران خان کی حامی ہے وہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان ملک وقوم کےساتھ مخلص ہیں اورایماندار بھی ہیں

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ ٹھیک ہے کہ وہ ابھی تک مہنگائی پرقابونہیں‌پاسکے لیکن اس مہنگائی میں بھی تین پہلو نمایاں ہیں ، ان کے مطابق پہلا جو ایشو ہے وہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے لیکن یہ زیادہ متاثر نہیں کررہا جبکہ دوسرا خودساختہ مہنگائی ہے جوحکومت مخالف قوتیں ، افراد پیدا کیے ہوئے ہیں ، تیسری مہنگائی کرونا کی وجہ سے ہے جس سے پوری دنیا متاثرہے

یاد رہےکہ اس سے پہلے عرب نیوز بھی یہ دعوی کرچکا ہے کہ عوام جانتے ہیں کہ کرپٹ لوگ عمران خان کوچلنے نہیں دے رہے ، اوروہ اس کو ناکام کرکے آئندہ الیکشن میں اقتدار سے محروم رکھنا چاہتے ہیں لیکن پڑھا لکھا طبقہ اس پراپیگنڈہ کو مسترد کرچکا اوروہ یہ سمجھتا ہےکہ اگرعمران خان کی جگہ کوئی پھرآگیا تو پھر وہ وڈیروں ، صنعتکاروں ، جاگیرداروں کے رحم وکرم پرمحتاجی کی زندگی گزاریں‌ گے

یہ بھی اس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ اس عارضی تکلیف کو برداشت کرلیں گے لیکن اس ملک کوچوراورکرپٹ حکمرانوں کے سپرد نہیں کریں گے

Leave a reply