دسمبر.اپوزیشن اور کرونا دونوں قومی معیشت کے لئے خطرہ بن چکے ہیں، میاںاسلم اقبال
باغی ٹی وی : صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ دسمبر.اپوزیشن اور کرونا دونوں قومی معیشت کے لئے خطرہ بن چکے ہیں، کرپشن کا وائرس پھیلانے والی اپوزیشن اب کرونا وائرس پھیلارہی ہے.سیاسی بے روزگاروں کاٹولا کرونا پھیلا کرلوگوں کا روزگار بھی چھیننا چاہتا ہے
سیاسی بے روزگار پریشان نہ ہوں، انہیں جیل میں روزگار بھی ملے گا اور محنت کا پورا معاوضہ بھیاپنی کرپشن چھپانے اور سیاسی مفادات کی خاطر عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والوں کا قوم محاسبہ کرے گی .جلسوں اور افراتفری پھیلا کر حکومت گرانے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، کرونا وبا کے دوران اپوزیشن کا قومی ذمہ داری کااحساس نہ کرنا قابل افسوس ہے
اپوزیشن کی ہٹ دھرمی عوام دشمنی کے مترادف ہے. کرپٹ ٹولہ یاد رکھے اب انکی لوٹی ہوئی دولت بچے گی نہ سیاست عوام قومی دولت کے لٹیروں کی لوٹ مار اور عزائم سے آگاہ ہوچکے ہیں.عمران خان جیسے ایمان دار اور نڈر لیڈر کے ہوتے ہوئے اپوزیشن این آر او کا خیال دل سے نکال دے
کرونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی،