آگئی چھاگئی:چین کی کرونا ویکسین کامیاب قراردے دی گئی

0
43

ابوظہبی:آگئی چھاگئی:چین کی کرونا ویکسین کامیاب قرار،اطلاعات کے مطابق جہاں ایک طرف کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں وہاں کرونا وبا سے جان چھڑانےکے لیے کچھ حوصلہ افزاخبریں بھی آنی شروع ہوگئی ہیں ،

اسی حوالے سے سب سے اہم خبرچین کی تیارکردہ کرونا ویکسین کے بارے میں ہے ، تازہ ترین اطلاعات میں بتایاگیا ہے کہ چین کی کورونا وائرس متحدہ عرب امارات میں کیے گئے تجرباتی آزمائش کے دوران 86 فیصد مؤثر پائی گئی جب کہ ویکسین کے مضر اثرات بھی سامنے نہیں آئے۔

متحدہ عرب امارات کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کی دوا ساز کمپنی سینو فارم کی ویکسین کے ٹرائل کے تیسرے مرحلے میں ملک بھر میں 125 ممالک سے تعلق رکھنے والے 31 ہزار رضاکاروں کو ویکسین لگائی گئی۔اس دوران اس ویکسین کے بہت حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے

عرب امارات حکومت کی طرف سے خبر جاری کردی گئی ہے کہ ویکسین لگوانے والوں میں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم محمد بن راشد المکتوم بھی شامل ہیں جب کہ وزیر صحت سمیت چند اعلیٰ حکام نے بھی آزمائشی طور پر ویکسین لگوائی تھیں۔

متحدہ عرب امارات میں رواں برس ستمبر سے جاری ٹرائل میں سینو فارم کی ویکسین کو 86 فیصد تک مؤثر پایا گیا جب کہ ویکسین کا ’سیرو کنورژن ریٹ‘ 99 فیصد رہا، یہ ویکسین 18 سے 60 سال کے عمر کے افراد کو لگائی گئی تھی۔

متحدہ عرب امارات کے سرکاری حکام کے مطابق اس وقت کورونا وائرس کے مجموعی تعداد ایک لاکھ 78 ہزار 883 ہوگئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 596 ہے۔

Leave a reply