ایس ایس یولیڈی کمانڈوزکی ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے فرسٹ لیڈی کمانڈوزشوٹنگ مقابلے دسمبر- 2020 میں پہلی پوزیشن

کراچی:اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی لیڈی کمانڈوزنے اپنی غیرمعمولی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہونے والے فرسٹ لیڈی کمانڈوز شوٹنگ مقابلے دسمبر- 2020 میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔مقابلوں میں ایس ایس یو اور سندھ رینجرزکی لیڈی کمانڈوزنے حصہ لیا۔

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری ایونٹ کے مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈایمرجنسی سروسزڈویژن مقصوداحمد، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سندھ رینجرزبریگیڈیئر اصغرعلی جتوئی اورکمانڈنٹ ایس ایس یوڈاکٹرفرخ علی لنجھاربھی اس موقع پر موجودتھے۔

نشانہ بازی کی ٹیم کیٹیگری کے مقابلوں میں ایس ایس یو نے سندھ رینجرز کی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد664 اور 651 پوائنٹس کے فرق کے ساتھ شکست دی۔

پریسیشن فائر کیٹیگر ی میں ایس ایس یو لیڈی پولیس کمانڈوبختاوربھٹی نے پہلی، ایس ایس یولیڈی کمانڈوشاہدہ خان نے دوسری جبکہ ایس ایس یو لیڈی کمانڈورباب کنول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ٹرانزیشن فائر کیٹیگری میں ایس ایس یو لیڈی پولیس کمانڈوبختاوربھٹی نے پہلی، ایس ایس یولیڈی کمانڈوشاہدہ خان نے دوسری جبکہ سندھ رینجرز کی لیڈی کمانڈو مہوش نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پسٹل کوئک شوٹ کیٹیگری میں ایس ایس یو لیڈی پولیس کمانڈوشاہدہ خان نے پہلی، ایس ایس یولیڈی کمانڈوبختاوربھٹی نے دوسری جبکہ سندھ رینجرز کی لیڈی کمانڈو رافعہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مجموعی طورپر ایس ایس یوکی لیڈی کمانڈوبختاوربھٹی نے پہلی، ایس ایس یولیڈی کمانڈوشاہدہ خان نے دوسری جبکہ سندھ رینجرز کی لیڈی کمانڈورافعہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ڈی جی رینجرز سندھ نے کامیاب ہونے ایس ایس یواور سندھ رینجرز کی لیڈی کمانڈوز کو مبارکباددی اور مستقبل میں اس طرح کے ایونٹ جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کی۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصوداحمد نے مقابلوں کے انعقادمیں تعاون پر سندھ رینجرز کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ ایس ایس یو کمانڈوزکو جدید معیار کی پولیس ٹریننگ فراہم کرنے اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کومزید بہتر بنانے کے لیے بھرپور توجہ دی جارہی ہے۔

ڈی جی رینجرز سندھ نے مقابلہ جیتنے اور رنزاپ ٹیمز میں ٹرافی اور کیش انعامات تقسیم کیے۔
ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈایمرجنسی سروسز ڈویژن نے مہمان خصوصی ڈی جی رینجرز سندھ کو سندھی ٹوپی اور اجرک بھی پیش کی۔

Shares: