ملتان,ڈویژنل سپرٹننڈنٹ ریلوے نویدمبشرچوہدری کی سربراہی میں ڈویژنل افسران کی ٹیم آج کشمورتاڈیرہ غازی خان ریلوے سیکشن کامعائنہ کرے گی۔ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر کی طرف سے جاری شیڈول کے مطابق آج صبح ڈی ایس سپیشل ٹر ین کشمور سےڈیرہ غازی خان تک کے ریلوے سیکشن میں موجودریلوے سگنل،ٹیلی کام،ریلوے پھاٹک، اسٹیشن عمارتوں ،ریلوے ٹریکس پلوں،کمرشل اورٹریفک معاملات سمیت تمام شعبوں کی انسپیکشن کرے گی

۔معائنہ مکمل ہونےکے بعدملتان واپسی کا سفر شروع ہوگا تمام شعبوں کے ڈویژنل افسران اورشعبوں کے انچارج ساتھ ہوں گے۔ڈی ایس مختلف اسٹیشنوں شعبوں کے ملازمین اورافسران سے ان کی ڈیوٹی اورکام سے متعلق سوال وجواب کریں گے ۔ بہتراوراچھی کارکردگی والے ملازمین اورافسران کونقدانعام بھی جبکہ خراب کارکردگی والوں کوسزادی جائےگی۔

Shares: