لندن:سوال گندم : جواب چنا : برطانوی وزیراعظم کی گفتگونے توقعات پرپانی پھیردیا ،اطلاعات کے مطابق آج برطانوی پارلیمینٹ میں ایک عجیب صورتحال دیکھنے کو ملی ہے ، برطانیہ کے وزیراعظم کی گفتگو نے لوگوں کی توقعات پرپانی پھیردیا ہے

ذرائع کے مطابق آج ایک سکھ رکن اسمبلی نے بھارت میں کسانوں پرہونے والے مظالم کے خلاف قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار بھارت میں کسانوں کی جان کی دشمن بن گئی ہے

 

اس سکھ رکن نے برطانوی پارلیمینٹ میں کسانوں‌پرہونےوالے مظالم کی منظرکشی کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پولیس اور فوج کے اہلکار کسانوں کوتشدد کا نشانہ بنارہے ہیں‌

اس سکھ رکن اسمبلی نے مزید کہاکہ پولیس گرم پانی پھینک کران کسانوں کوسخت تکلیف پہنچا رہی ہے ، ان حالات میں برطانوی حکومت کی ذمہ داری ہےکہ وہ مودی سرکار کی طرف سے ان مظالم کا نوٹس لے اوربھارت میں مقہورکسانوں کےلیے آواز بلند کرے

اس سکھ رکن اسمبلی کی گفتگو سن کرجو جواب بورس جانسن نے دیا وہ بھی سننے کے قابل ہے

سکھ رکن پارلیمینٹ کہہ رہےہیں کہ بھارت کی مودی سرکار کسانوں پرظلم ڈھا رہی ہے ، بورس جانسن کہتے ہیں کہ یہ بھارت اورپاکستان کا اندرونی اوردیرینہ مسئلہ ہے
سکھ رکن پارلیمینٹ کہہ رہے ہیں کہ برطانیہ اپنا کردار ادا کرے ، بورس جانسن کہتے ہیں کہ پاکستان اوربھارت مل کراس مسئلےکا حل نکالیں

بورس جانسن کی اس قدر لاعلمی اورسوال گندم جواب چنا پرسخت تنقید کی جارہی ہے ، لوگوں کا کہنا ہے کہ عجیب معاملہ ہےکہ اتنے بڑے ملک کے سربراہ کو یا تو ادراک نہیں یا پھر دنیا کے حالات اورجغرافیہ کا علم نہیں اوربنے بیٹھے ہیں دنیا کے بڑے ملک کے بڑے وزیراعظم

Shares: