راولپنڈی:بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پرشدید فائرنگ ، پاک افواج کا بھرپورجواب ،اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کی طرف سے آج پھرکنٹرول لائن کے پارپاکستانی علاقوں میں شدید فائرنگ کی گئی ، پاکستان کی بہادرافواج نے بھارت کو سخت جواب دیا

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ آج پھرشروع ہوگیا ، جس کے جواب میں‌پاک فوج کے جوانوں نے سخت جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کی پوسٹوں کونشانہ بنایا

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق بھارتی فوج کو بڑے پیمانے پرجانی ومالی نقصان اٹھانا پڑا ہے ،

آئی ایس پی آر کی طرف سے بیان میں کہاگیا ہے کہ کنٹرول لائن پرپاکستانی علاقوں میں بھارتی افواج کی فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے ہیں ، شہید ہونے والوں میں 38 سالہ لانس نائیک طارق اور 31 سالہ سپاہی ضروف شامل ہیں‌

Shares: