پاکستانی نژاد کینیڈین نژاد یوٹیوب اسٹار شاہ ویر جعفری نے فیشن ڈیزائنر عائشہ بیگ سےمنگنی کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا ہے۔
باغی ٹی وی :رواں ماہ کے شروع میں افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی تھیں کہ شاہ ویر جعفری 9 دسمبر کو منگنی کرنے والے ہیں۔
اب انہوں نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں منگنی کی تصدیق کی اور اپنی منگیتر کی تصویر بھی شیئر کی۔
یوٹیوبر نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی ہم سفر عائشہ بیگ کے ہمراہ منگنی کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جس کے کیپشن میں انہوں نے فخریہ لکھا کہ اب وہ دونوں منگنی شدہ ہیں۔
رپورٹس کے مطابق شاہ ویر جعفری اور عائشہ بیگ کی منگنی کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ مزاحیہ ویڈیوز کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے یوٹیب اسٹارشاہ ویر جعفری کے یوٹیوب پر اب تک 20 لاکھ جب کہ انسٹا گرام پر 10 لاکھ سے زائد فا لوورز ہیں۔ مقبولیت کی وجہ سے اکثر اُن کے مداح کسی نہ کسی لڑکی کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ جس میں ایک نام اداکارہ سارہ کی بہن نور خان کا بھی ہے جن کے ساتھ شاہ ویر کے تعلقات کی خبریں سامنے آئیں تھیں جس پر نور نے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم دونوں صرف ہیں اور شاہ ویر ان کے بھائی جیسے ہیں۔