ہاوس رابری کے مقدمہ میں ملوث ملزمان ننکانہ پولیس کے شکنجے میں۔

0
39

ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر عوامی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کا سفر جاری ہے۔ تھانہ واربرٹن پولیس نے ہاوس رابری کے مقدمہ میں ملوث ملزمان اجمل وغیرہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کچھ عرصہ قبل علاقہ تھانہ واربرٹن میں اسلحہ کے زور پر ہاوس رابری کے دوران لاکھوں روپے اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔
ہاوس رابری کی واردات کا سراغ واربرٹن پولیس کے لیے سوالیہ نشان تھا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے SHO تھانہ واربرٹن محمد بوٹا کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دیکر جدید تکینیکی صلاحیتوں اور پیشہ وارانہ مہارت کی بدولت گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے دوران واردات لوٹی ہوئی رقم اور طلائی زیورات کی فروختگی رقم برآمد، مزید تفتیش جاری۔
ملزمان سے برآمد ہونیوالی رقم 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی ریکوری SHO تھانہ واربرٹن محمد بوٹا نے مدعی مقدمہ محترم محمد عثمان کے حوالے کر دی۔ مدعی مقدمہ کی تھانہ واربرٹن سمیت پنجاب پولیس ننکانہ کو دعائیں اور اظہار تشکر۔
وریں اثناء تھانہ واربرٹن پولیس نے دوران سنیپ چیکنگ ناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنے والے 2 ملزمان بشیر اور علی حسنین کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے 2 عدد پسٹل اور گولیاں برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
ڈی پی او ننکانہ کی طرف سے SHO تھانہ واربرٹن محمد بوٹا اور ہمراہی ٹیموں کے لیے نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ کا اعلان۔
ڈی پی او ننکانہ نے کہا ہے کہ ضلعی پولیس عوامی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں دن رات کوشاں ہے۔ ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنے والے قانون شکن عناصر امن کے دشمن ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ ہر ممکنہ قربانی سے یقینی بنائیں گے۔

*ترجمان ننکانہ پولیس*

Leave a reply