گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے کا آئندہ انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان

0
93

پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے کا کہنا ہے کہ میں آئندہ انتخابات میں اس جماعت کو ووٹ دوں گا جو کراچی کو صاف کرے گا۔

باغی ٹی وی : کراچی کی صفائی پر شروع دن سے سیاست ہوتی آئی ہے اور اس میں تحریک انصاف، ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کی جماعتیں پیش پیش رہی ہیں، وفاقی وزیر علی زیدی نے کلین کراچی کے نام سے مہم بھی شروع کی جس میں 90 روز میں شہر قائد کو صاف کرنے کا دعویٰ کیا گیا لیکن وہ مہم بے سود رہی۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم بھی سوشل میڈیا کے ذریعے کراچی کی صفائی کو لے کر بہت ناگواری کا اظہار کرچکے ہیں اور اس حوالے سے وہ ساحل سمندر پر موجود گندگی کی ویڈیو بناکر بھی شیئر کرچکے ہیں جس پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ساحل کو صاف کردیا گیا تھا تاہم شہر قائد کی گندگی ایک بار کی صفائی سے ختم نہیں ہوگی بلکہ اس شہر کی خوبصورتی واپس لوٹانے کے لیے متعلقہ اداروں کو روزانہ کی بنیاد پر کام کرنا ہوگا۔

تاہم اب گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے بھی کراچی کی صفائی کے لئے میدان میں کود پڑے ہیں اور آئندہ انتخابات کے لئے بڑا اعلان کر دیا ہے-


پاکستان کے معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اگلے انتخابات میں اس جماعت کو ووٹ دوں گا جو کراچی کو صاف کرے گا اس کا مطلب یہ ہوا کہ میں ووٹ ہی نہیں دوں گا۔

Leave a reply