لاہور:میں نے تواستعفوں کی بات ہی نہیں کی:ن لیگ وہی کرے گی جومیرے ابوچاہیں گے: مریم نواز نے مزید کہا کہ میں نے تواستعفوں کی بات ہی نہیں کی:مریم نوازیہ بات کہہ کر پھرمکرگئیں،سفید جھوٹ پرسب حیران ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی نائب صدرمریم نوازحسب روایت پھر اپنی بات سے مُکرگئی ہیں،
مریم نوازجو کہ مسلسل کئی دنوںسے استعفوں کی حکومت کودھمکیاں دے رہی تھیں آج اچانک یہ کہہ کراپنی روایات کو قائم رکھا کہ میں نے کبھی بھی استعفوںکی بات نہیں کی ،
دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے اپنے جھوٹ کوتحفظ دیتے ہوئے یہ اندازاختیار کیا اور کہا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کو استعفوں کیلئے ابھی باقاعدہ طور پر نہیں کہا گیا ہے۔ عمران خان ڈھائی سال سے ہاتھ جوڑ کر این آر او مانگ رہے ہیں۔ حکومت جلد ہی انجام کو پہنچے گی۔
جاتی امرا میں میڈیا نمائدوں سے گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ اس ملک کی خدمت (ن) لیگ نے کی اور وہی کرے گی، اس ملک میں مستقبل صرف (ن) لیگ کا ہی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ والوں پرمیرے ابوجان کی اطاعت فرض ہے ، جومیرے ابو چاہیں گے وہ وہی کرگزریں گے
مریم نواز نے ڈی جے بٹ کی گرفتاری پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی جلسوں میں خدمات دیتے رہے، ہم ان پر تشدد اور حراست کی مذمت کرتے ہیں۔ اب عمران خان کا مقابلہ نواز شریف نہیں بلکہ ڈی جے بٹ سے ہے۔ نواز شریف کا مقابلہ عمران خان نہیں بلکہ لانیوالوں سے ہے، یہ حکومت جلد انجام کو پہنچے گی۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان پی ڈی ایم سے ہاتھ جوڑ کر این آر او مانگ رہے ہیں، (ن) لیگ نے باقاعدہ استعفوں کیلئے کسی کو نہیں کہا، (ن) لیگ 13 دسمبر کے بعد استعفے لے گی۔