لندن :ریحام خان معافیاں مانگنے لگیں ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان الزامات کے بعد ان الزامات کا ردعمل برداشت نہ کرسکیں اوراب معافیوں پراترآئی ہیں‌،

ذرائع کے مطابق سب سے پہلی معافی وزیراعظم عمران خان کے اہم ساتھی اورکاروباری شخصیٹ انیل مسرت سے مانگی ہے ، ریحام خان نے انیل مسرت پر الزام لگانے کے معاملے پر برطانیہ کی عدالت میں غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔ انیل مسرت کاروباری شخصیت ہیں اور عمران خان کے قریبی دوست سمجھے جاتے ہیں ۔

 

تفصیلات کے مطابق ریحام خان کا اپنے معافی نامے میں کہناتھا کہ میں ” ریحام خان آفیشل “ کے نام سے یوٹیوب چینل چلاتی ہوں ، 6 دسمبر 2019 کو میں نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس کا دورانیہ 46 منٹ اور 27 سکینڈ تھا اور اسے تقریبا 37 ہزار افراد نے دیکھا ، اس ویڈیو میں نے انہوں نے انیل مسرت کا حوالہ دیا اور ان کے بارے میں متعدد جملے کہے ۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ریحام خان نے کہا ہے کہ ترمیم کرنے کیلئے میں نے وہ ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل سے ہٹا دی ہے جو کہ چھ دسمبر 2019 کے ٹائٹل سے شائع کی تھی ، میں مکمل طور پر انیل مسرت کے بارے میں کیے گئے اپنے تبصرے کو واپس لیتی ہوں اور اگر میرے کہے گئے الفاظ کے باعث مسرت کو کاروباری یا خیراتی کام میں نقصان پہنچا ہے تو معذرت کرتی ہوں ، میں اس معاملے میں آگے کوئی بھی مزید تبصرہ یا جملہ نہیں کہوں گی ۔

 

 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے الزامات لگانے پر ریحام خان کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا ،

ریحام خان کی جانب سے 6 دسمبر 2016 کو جاری کی گئی ویڈیو میں پی آئی اے کے روز ویلٹ ہوٹل کی فروخت کا الزام لگاکرعمران خان کے مخالفین کوفائدہ دینے کی کوشش کی تھی ۔

ریحام خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ قومی اثاثوں زلفی بخاری اور انیل مسرت جیسے لوگوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے بیچا جارہاہے ۔ ریحام خان نے اس عمل کو ” چوری “ قرار دیا تھا۔

Shares: