رابطہ کمیٹی کا اجلاس
رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزراشریک ہوں گے,این ڈی ایم اے، اور این سی او سی حکام مریضوں کی تعداد پربریفنگ دیں گےصوبائی حکام مرض سےمتعلق تازہ اعدادوشماراجلاس میں پیش کریں گے
رابطہ کمیٹی اجلاس میں کوروناسےبچاوکیلئےمشترکہ لائحہ عمل طےکیاجائےگا
اجلاس میں کوروناسےمتعلق ایس اوپیزکی پابندی پرعملدرآمدکاجائزہ لیاجائےگا
ذرائع کے مطابق قومی رابطہ کمیٹی میں ملک بھر میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور اجلاس میں کورونا کی صورتحال پر وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ قومی رابطہ کمیٹی تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلوں کی حتمی منظوری دے گی جبکہ اسمارٹ لاک ڈاؤن سمیت کئی اہم فیصلے متوقع ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)، وزارت صحت و تعلیم کے حکام شریک ہوں گے۔
خیال رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم و فنی تربیت شفقت محمود کی سربراہی میں آج وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں ملک اور بالخصوص تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ملک بھر میں 26 نومبر سے 10 جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔








