راولپنڈی:آج پھر بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، 55 سالہ خاتون شدید زخمی،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے خلاف بھارتی فوج کی مکارانہ سازشوں کا سلسلہ آج بھی جاری رہا ، ادھر بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فائر بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ حالیہ اشتعال انگیز فائرنگ سے 55 سالہ خاتون زخمی ہو گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے ایل او سی کے تتہ پانی سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی فورسز نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں اور توپخانے کا استعمال کیا گیا۔ بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں 55 سالہ خاتون شدید زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے تھے۔ بھارتی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کھوئی رتہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی،

ادھر پاکستان کے سنیئر صحافی مبشرلقمان نے پاکستانی سرحدوں پربھارتی فوج کی طرف سے جارحیت کے متعلق ہوشربا انکشاف کرکے ہلا کررکھ دیا ہے وہ کہتے ہیں کہ ٹھیک ہے انڈیا پاکستان کے درمیان اختلافات ہیں لیکن یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ بھارت پاکستان سے اس وقت دشمنی کیوں‌مول لیتا ہے جب پاکستان میں حکومت اوراداروں کے خلاف اپوزیشن کا دباو ہوتا ہے

ان کا کہنا تھا کہ یہ بات قابل غور ہے کہ کہیں بھارت جیسی مکارحکومت پاکستان کو غیرمستحکم کرنے والی اندرونی قوتوں کو سرحدو ں‌ پر جارحیت کرکے کمک تو نہٰں پہنچا رہی

Shares: