ست بسم اللہ جی آیاں نوں ! افغان سفیرکی وزیرخارجہ سے اہم ملاقات راز کی بات

0
35

اسلام آباد:ست بسم اللہ جی آیاں نوں ! افغان سفیرکی وزیرخارجہ سے اہم ملاقات راز کی بات ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے لیے افغانستان کے نئے سفیر نجیب اللہ علی خیل نے آج وزارت خارجہ میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی،اس موقع پروزیرخارجہ نے ان کی آمد پران کوخوش آمدید کہا

تفصیلات کے مطابق آج نئے افغان سفیر نے وزیر خارجہ شاہ محمود سے ملاقات کی،شاہ جی نے افغان سفیر کوذمہ داریاں سنبھالنے پرمبارکباد بھی دی ،

افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاک افغان تعلقات کے فروغ کے لیے اپنی بھرپور کاوشیں بروئے کار لانے کا یقین دلایا۔

ذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں دونوں رہنماوں کےدرمیان وزیر اعظم کے دورہ کابل، پاک افغان تعلقات اور افغانستان میں جاری امن عمل پر گفتگو ہوئی، وزیر خارجہ نے کہا پاکستان اور افغانستان کے مابین دیرینہ گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا نائجر میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے سنتالیسویں اجلاس کے موقع پر میری افغان ہم منصب سے ملاقات ہوئی تھی، انھوں نے افعان امن عمل میں پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی تھی۔

شاہ محمود نے کہا پاکستان، افغانستان میں قیام امن کو خطے کے امن و استحکام کے لیے ناگزیر سمجھتا ہے، وزیر اعظم عمران خان کے دورہ کابل سے دونوں ممالک کے درمیان کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کی راہیں ہموار ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی سفارتی کوششوں سے خطے میں پاکستان کے دوستانہ اوربرادرانہ تعلقات میں بہتری پیدا ہونا شروع ہوگئی ہے

Leave a reply