قائد اعظم ٹرافی سنٹرل پنجاب نے بچھاڑ دیا
باغ ٹی وی رپورٹ کے مطابق . یوبی ایل سپورٹس کمپلیکس میں قائد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون میں سنٹرل پنجاب نے میچ کے تیسرے ہی روز ناردرن کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ ناردرن کے کپتان نعمان علی نے میچ میں 11 وکٹیں حاصل کیں لیکن وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تیسرے روز سنٹرل پنجاب کو میچ جیتنے کیلئے 166 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 4 وکٹوں پر حاصل کر لیا ۔ محمد سعد نے 50 رنز بنائے ۔ نعمان علی نے سنٹرل پنجاب کے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ اس سے قبل ناردرن نے 2 وکٹوں پر 77 رنز کے ساتھ تیسرے روز کھیل کا آغاز کیا اور پوری ٹیم 156 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ حسن علی نے تین اور بلاول اقبال نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔ناردرن نے پہلی اننگز میں 243 اور سنٹرل پنجاب نے پہلی اننگز میں 234 رنز بنائے تھے۔
نیشنل سٹیدیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بلوچستان نے 405 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دوسری اننگز میں تیسرے روز کھیل کے اختتام پر سدرن پنجاب کے خلاف 2 وکٹوں پر 112 رنز بنا لیے ہیں ۔ عمران فرحت 63 اور اکبر الرحمان 29 رنز پر بیٹنگ کر رہے ہیں ۔ علی وقاص 14 اور عظیم گھمن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ،دونوں وکٹیں عامر یامین نے حاصل کیں ۔ سدرن پنجاب بلوچستان کے خلاف 312 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ عمران رفیق نے 97 رنز بنائے ۔اسٹیٹ بنک گرائونڈ میں سندھ کی ٹیم خیبر پختونخواہ کے خلاف دوسری اننگز میں مشکلات سے دوچار ہے ۔ 185 رنز کے خسارے میں جانے کے بعد سندھ نے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر دوسری اننگز میں پانچ وکٹ پر 120 رنز بنائے ہیں ۔ سعود شکیل 50 رنز پر بیٹنگ کر رہے ہیں ۔ شرجیل خان 51 رنز بنا کر پویلین لوٹے ۔اس سے قبل خیبر








