بھارتی آرمی چیف کا دورہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب ، خطے کے لیے کتنا اہم ، تفصیلات سامنے آگئیں
باغی ٹی و ی: بھارتی فوج کے سربراہ جنرل منوج مکند نراونے ایک ہفتے کیلئے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔ مشرق وسطیٰ کے ان دونوں ممالک کا کسی بھی بھارتی آرمی چیف کا یہ پہلا دورہ ہے۔ماہرین کے خیال میں بھارت کے آرمی چیف کے اس دورے سے بھارت کے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔ جنرل نراونے کا یہ تیسرا غیر ملکی دورہ ہے۔ اکتوبر کے شروع میں وہ بھارت کے سیکریٹری خارجہ ہرش شرنگلا کے ساتھ میانمار گئے تھے اور گذشتہ ماہ ہی نیپال کے دورے سے واپس آئے تھے۔
سیاسی ماہرین کے خیال میں انڈیا کے آرمی چیف کے اس دورے سے انڈیا کے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔ جنرل نراونے کا یہ تیسرا غیر ملکی دورہ ہے۔ اکتوبر کے شروع میں وہ انڈیا کے سیکریٹری خارجہ ہرش شرنگلا کے ساتھ میانمار گئے تھے اور گذشتہ ماہ ہی نیپال کے دورے سے واپس آئے تھے۔
انڈین فوج نے اپنے بیان میں اس دورے کو ’تاریخی‘ قرار دیا ہے۔ جنرل نراونے دونوں ممالک کے آرمی چیف سمیت اعلیٰ فوجی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ ان کا یہ دورہ 14 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔
وہاں وہ رائل سعودی فورس کے صدر دفتر، جوائنٹ فورس کمانڈ ہیڈ کوارٹر اور کِنگ عبد العزیز وار کالج کا دورہ کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ سعودی قومی دفاعی یونیورسٹی میں طلبا اور اساتذہ سے خطاب بھی کریں گے۔
بھارتی فوج نے اپنے بیان میں اس دورے کو ’تاریخی‘ قرار دیا ۔ جنرل نراونے دونوں ممالک کے آرمی چیف سمیت اعلیٰ فوجی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ ان کا یہ دورہ 14 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا








