اسلام آباد ::اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس کی بڑی کارروائی
مسروقہ گاڑیوں کو ٹمپرڈ کرکے جعلی انوائس تیار کرکے رجسٹریشن آفس میں رجسٹر کروانے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے تین کروڑ مالیت کی 10 مسروقہ گاڑیاں بھی برآمد۔
گینگ نے اسلام آباد،پشاور اور لاہور میں یہ گاڑیاں رجسٹر کروائیں تھیں،ملزمان سے مزید گاڑیوں کی برآمدگی کے لئے تفتیش جاری ہے۔
ملزمان میں فرہاد حسین ولد راحد داد سکنہ ضلع مالا کنڈ ایجنسی، محمد علی ولد محمد اسحاق سکنہ اسلام آباد،محمد وسیم ولد راحت شاہ سکنہ مردان،محمد شہباز ولد سراج دین سکنہ فیصل آباد،محمد اقبال ولد نیاز علی سکنہ ملتان شامل ہیں۔
ملزمان گاڑیاں چوری کر کے ان کا چیسز وا نجن نمبر زمشین Device)) کے ذریعے ٹمپرڈ کر کے اور گاڑی کا Vin Plate ( بسکٹ ) بھی مشین سے بنوا کر اور جعلی انوائس بنوا کر اپلائیڈ فار مارکیٹ ویلیو پر فروخت کرتے تھے
برآمد ہونے والی گاڑیوں کے اصل چیسز و انجن نمبر کے نام کی گاڑیوں کراچی میں رجسٹرڈ ہیں جبکہ اس گروہ کا تیار کردہ جعلی انوائس اور ٹمپرڈ شدہ گاڑیاں ضلع پشاور، لاہور،اسلام آباد ایکسائز میں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں
جن کے کوائف حاصل کر کے مسروقہ گاڑیوں کی مزید برآمدگی کی جارہی ہے
جبکہ رجسٹریشن بک متعلقہ ETOs سے بلاک کی جار رہی ہے
ملزمان کے قبضے سے انجن جیسز نمبرز ٹمپرڈ کرنے والی ڈیوائس،ون پلیٹ بنانے والی ڈیوائس،کمپیوٹر کے ذریعے جعلی انوائس تیار کرنے والے آلات،انڈس /ٹویوٹا موٹرز کے مختلف شورومز کی جعلی مہریں،موبیلائزر چابیاں،ٹویوٹا موٹرز کی خالی انوائسزاور مکمل انوائسز برآمد ہو چکی ہیں،
ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد وقار الدین سید نے پولیس ٹیم کی اعلی کارکردگی پر تعریفی اسناد اور نقد انعامات دینے کا اعلان اور کہا کہ ان کے لئے آئی جی اسلام آباد سے بھی انعامات کی سفارش کی جائے گی۔








