اسلا م آباد :مولانا: اجیت ڈوول اوربرطانوی خفیہ ایجنسی سےچھپ چھپ کرملاقاتیں کیوں:قوم پوچھ رہی ہے ؟اہم شخصیت کا مطالبہ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی ایک اہم شخصیت نے مولانا فضل الرحمن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قوم کوبتائیں کہ وہ پاکستان کے دشمنوں سے چھپ چھپ کرملاقاتیں کیوں کرتے ہیں،
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور نے ٹی وی پرآکرمولانا فضل الرحمن کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ جناب آپ ذرا سچ تو بتادیں کہ آپ پاکستان کولہولہان کرنے والے اجیت ڈوول سے چھپ چھپ کرملاقاتیں کیوں کرتے ہیں
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ فضل الرحمان لاہور کے جلسے میں یہ بھی بتادیں کہ ایم آئی سِکس سے رابطے کیوں کیے ؟انہوں نے مولانا فضل الرحمان سے سوال کیا کہ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول سے کیوں ملاقات کی؟
علی امین گنڈا پور نے فضل الرحمان پر فرقہ وارانہ فسادات کے لیے فنڈز ینے کا بھی الزام لگایا۔اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔








