وزیر کھیل پنجاب کا ترکی کو کرکٹ، ہاکی اور کبڈی کے لئے ہرممکن مدد فراہم کرنے کا عزم

0
46

وزیر کھیل پنجاب کا ترکی کو کرکٹ، ہاکی اور کبڈی کے لئے ہرممکن مدد فراہم کرنے کا عزم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی کی ترکی کے ڈپٹی وزیر برائے کھیل حالس یونس سے ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں پاکستان اور ترکی میں کھیلوں کے فروغ پر گفتگو کی گئی،پاکستان اور ترکی میں کھیل اور امور نوجوانان کے شعبوں میں تعاون پر غور کیا گیا۔

وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی کا کہنا تھا کہ ترکی میں کھیلوں کی تین ہزار سے زائد سہولیات موجود ہیں۔ امور نوجوانان کے حوالے سے ترکی میں تین سو سے زائد یوتھ ہاسٹل موجود ہیں۔ترک حکومت کے کھیلوں کی ترقی کے لئے اقدامات قابل تقلید ہیں ۔دونوں ممالک میں کھیلوں کے شعبے میں تعاون اہم قدم ہوگا۔ پاکستان ترکی کو کرکٹ، ہاکی اور کبڈی کے لئے ہرممکن مدد فراہم کرے گا۔

رائے تیمور بھٹی کا کہنا تھا کہ ترکی کے سپورٹس انفراسٹکچر کے ماڈل کی طرز پر پاکستان میں کام کیا جا سکتا ہے۔حکومت پنجاب تعلیم، کھیل اور دیگر شعبوں میں نمایاں طلبہ کو ایکسچینج پروگرام پر ترکی بھیجنے پر کام کررہی ہے۔

ترک ڈپٹی وزیر برائے کھیل کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی برادر اسلامی ممالک اور دونوں ممالک میں قریبی تعلقات ہیں۔ترک حکومت پاکستان کو سپورٹس اور یوتھ افئیرز کےشعبے میں تعاون کرے گی۔ ترکی نے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت پر خاطر خواہ کام کیا ہے امور نوجوانان کے شعبے میں کام کرکے ترقی کی منازل آسان بنائی جاسکتی ہیں۔

Leave a reply