پاکستان شاہینز کے دو روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کا پہلا روز مکمل

0
28

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان شاہینز کے دو روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کا پہلا روز مکمل ہو گیا

میچ کے پہلے روز اظہر علی الیون کے 75 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے،شان مسعود 65، عابد علی 36 اور اظہر علی 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ،حارث سہیل 32 اور فواد عالم 31 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں ،نسیم شاہ، یاسر شاہ اور ظفر گوہر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

قبل ازیں پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کا 2 روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ شروع ہو تو پاکستان شاہینز کے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کو 2 ٹیموں میں تقسیم کیا گیا ہے ،ایک ٹیم کی قیادت اظہر علی اور دوسری کی روحیل نذیر نے کی،اظہر علی الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،کوئنز ٹاؤن میں موجود پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آج آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لے رہے ہیں

آپشنل سیشن رکھنے کا مقصد باؤلرز کو آج آرام دینا ہے ،آپشنل سیشن میں شریک کھلاڑی آج نیٹ سیشن کے دوران بیٹنگ پریکٹس کررہے ہیں ،قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم گراؤنڈ میں فیلڈنگ پریکٹس بھی کررہے ہیں

Leave a reply