پاکستان شوبز انڈسٹری کے وراسٹائل اداکار الیاس کشمیری کی آج تیرھویں برسی منائی جا رہی ہے۔
باغی ٹی وی : اردو اور پنجابی کی سات سو سے زائد فلموں میں مختلف کردار ادا کرنے والے اور ولن کے کرداروں سے شہرت پانے والے الیاس کشمیری نے فنی کیرئیر کا آغاز ممبئی سے کیا قیام پاکستان کے بعد لاہور آگئے اور نصف صدی تک اردو اور پنجابی فلموں میں ولن سمیت مختلف کردار ادا کرتے رہے۔
’ عشق پر زور نہیں ‘ سمیت متعدد فلموں میں ہیرو بھی آئےاور الیاس کشمیری فلم انڈسٹری میں تایا کے نام سے مشہور ہوئے۔
ماضی کے دیگر اداکاروں کے بر عکس الیاس کشمیری فلم انڈسٹری سے ایسے جدا ہوئے کہ پھر اُنہوں نے مڑ کر بھی نہ دیکھا۔ حالانکہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب مایہ ناز ہیرو سلطان راہی اور الیاس کشمیری کے بغیر پنجابی فلم کا تصور بھی نہیں کیا جاتا تھا۔
پاکستان فلم انڈسٹری کو لازوال اور سُپر ہٹ فلمیں دینے والے ورسٹائہل اداکار 12 دسمبر 2007ء میں 82 برس کی عمر میں جہاں فانی سے رکصت ہو گئے-