ہردل کی آوازکودبانے کی کوشش کی گئی ، اقرارالحسن پرحملہ سوچی سمجھی سازش،مذمت کرتے ہیں ،مبشرلقمان

0
36

لاہور:ہردل کی آوازکودبانے کی کوشش کی گئی ، اقرارالحسن پرحملہ سوچی سمجھی سازش،مذمت کرتے ہیں ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں غریبوں کی آواز،مظلوموں کے مسیحا اوربے بسوں کی امید اقرارالحسن پرفائرنگ اورحملے سے پاکستان کی صحافی کمیونٹی میں پریشانی کی لہرپیدا ہوگئی ہے اور اس مشکل وقت میں پاکستان کے سنیئر صحافی مبشرلقمان نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے

باغی ٹی وی کے مطابق کھرا سچ کے روح رواں سنیئر صحافی مبشرلقمان نے اقرارالحسن پرہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور جیسے شہر اورڈیفینس ایریا میں اقرار پرحملہ بہت بڑی سازش ہے اوراس کے پیچھے خاص قوتیں ہیں

مبشرلقمان نے اس واقعہ پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اقرار غریب کی آواز ، مظلوم کے مسیحا اوربے بسوں‌ کی مایوسی کی حالت میں امید حیات ہیں انہوں‌نے مشکل حالات میں اس فریضے کو بہترانداز سے اداکرنے کی کوشش کی لیکن یہ حق کی آواز کئی ظالم قوتوں کوبرداشت نہیں

انہوں‌نے کہا کہ وہ اس واقعہ میں ملوث کرداروں اورحملہ آوروں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں اوریہ بھی درخواست کرتے ہیں کہ اس سارے کھیل کے تمام کرداروں کو بےنقاب کیا جائے

Leave a reply