پی ڈی ایم جلسے پردہشت گردی کا خطرہ ہے :قائدین عوام کی جانوں سے نہ کھیلیں: پنجاب پولیس

0
34

لاہور :پی ڈی ایم جلسے پردہشت گردی کا خطرہ ہے :قائدین عوام کی جانوں سے نہ کھیلیں: پنجاب پولیس نے الرٹ جاری کردیا،اطلاعات کے مطابق پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی جلسے کو دہشتگردی کا نشانہ بناسکتی ہے، دہشتگردی کے پیش نظر حفاظتی اقدامات پر عمل نہیں ہورہا ،

پنجاب پولیس کے مطابق اس حوالے سے ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے اس مراسلے کے ذریعے مریم نواز، بلاول بھٹو ، مولانا فضل الرحمان، ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ کو آگاہ کردیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان ، پی ڈی ایم کے جلسے اور قائدین کو دہشتگردی کا نشانہ بنا سکتی ہے۔۔ پولیس ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس نے پی ڈی ایم کے تمام لیڈران کو ممکنہ دہشتگرد کاروائی سے آگاہ کردیا ہے۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حکومت اورطبی ماہرین کی طرف سے بار بار منع کرنے کےباوجود احتیاط کا دامن اختیارنہیں کیا جارہا، دوسری جانب پنجاب حکومت نے مقدمات میں نامزد کارکنان کو آج شام تک حراست میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری طرف اس حوالے سے وزیر قانون پنجاب راجا بشارت کی زیرصدارت اجلاس میں کورونا کی صورتحال اور پی ڈی ایم جلسے کے حوالے سے سکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ این سی اوسی کی ہدایت کی روشنی میں پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت نہیں دی گئی۔

کورونا اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پی ڈی ایم کو جلسہ کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ نیکٹا اور دیگر اداروں کی جانب سے جاری الرٹ سے پی ڈی ایم قیادت کو آگاہ کردیا گیا۔ دہشتگردی کے حوالے سے سنجیدہ خدشات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی ہٹ دھرمی عوام کی جانوں کے لیے خطرناک ثابت ہوگی۔ اپوزیشن تصادم چاہتی ہے حکومت یہ موقع فراہم نہیں کرے گی۔ قانون ہاتھ میں لینے والوں کےخلاف کارروائی ہوگی۔

Leave a reply