مینار پاکستان جلسے پر دہشت گردی کا خطرہ، تھریٹ جاری کر دیا گیا

0
34

مینار پاکستان جلسے پر دہشت گردی کا خطرہ، تھریٹ جاری کر دیا گیا

باغی ٹی وی پی ڈی ایم کے مینار پاکستان جلسے پر دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر سینیئر رہنماؤں کو تھریٹ لیٹرز جاری کیے گئے ہیں جبکہ آج اہم اجلاس بھی طلب کرلیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کابینہ کی داخلہ کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا، اجلاس میں جلسے کو لے کر امن و امان کی صورت حال پر غور ہوگا، ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم سینئر رہنماؤں کو تھریٹ لیٹرز بھجوا دیئے ہیں جس میں خطرے سے آگاہ کیا گیا ہے۔

تھریٹ لیٹرز کے ساتھ صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی رپورٹ بھی منسلک ہے۔اس حوالے سے ذرایع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ڈی ایم رہنماؤں کو تھریٹ لیٹرز اور ایڈوائزری ذاتی طور پر دی گئی ہے۔ جلسے میں ریاست مخالف تقاریر پر فوری مقدمات درج کرنے کی بھی ہدایت ہے۔

آج پی ڈی ایم لاہور میں‌اپنا بڑا پاور شور کر رہی ہے . حکومت کی جانب سے جلسہ کی اجازت نہ دینے کے باوجودمسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم میں شامل دیگر جماعتوں کے کارکنان بڑی تعداد میں مینارپاکستان گراؤنڈمیں آجارہے ہیں،ہاتھوں میں پارٹی پرچم تھامے انتہائی پرجوش سیاسی جماعتوں کے کارکنان حکومت مخالف نعرے لگاتے ہوئے بھی دکھائی دیئے .جبکہ انتظامیہ کی جانب سے تاحال جلسہ گاہ میں آنے جانے کے لئے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کی جا رہی۔

واضح رہے کہ اس کے پہلے بھی حکومت پی ڈی ایم کے جلسوں میں سیکیورٹی تھریٹ جاری کر چکی ہے . جسے اپوزیشن نے درخور اعتنا نہیں کیا ہے. ملکی اور بیرونی حالات کے پیش نظر ایک بار پھر یہ ٹھریٹ جاری کیا گیا ہے. جبکہ امید کی جارہی ہے کہ مینار پاکستان میں ایک بڑی تعداد جمع ہرہی ہے.

Leave a reply