راولپنڈی:پاکستان گرلزگائیڈہیڈکوارٹرزجس کی بنیاد بانی پاکستان نے رکھی راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کے زیرعتاب،اطلاعات کے مطابق پاکستان کوصحت مند افرادی قوت فراہم کرنے والے قومی ادارے جس کی بنیاد بانی پاکستان نے رکھی آج وہ اپنے ہی ملک میں سخت مشکلات سے دوچار ہے
ذرائع کے مطابق راولپنڈی اصغرمال کے مقام پرپاکستان گرلزگائیڈز نے 99 سالہ لیز پر10 کنال 12 مرلے زمین لی تھی اس کوہتھیانے کے لیے ضلعی حکومت راولپنڈی کی کوششیں وہاں کی سیاسی شخصیات کے ذریعے جاری ہے
ادھر ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں نئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید اوران کے بھتیجے شیخ شفیق کا نام آرہاہے ، یہ بھی کہا جارہا ہےکہ ضلعی انتظامیہ سیاسی اثرورسوخ کی وجہ سے اس قومی ادارے کے نہ صرف تعاون سے انکار کررہا ہے بلکہ مسائل بھی پیدا کرہا ہے ،
ادھر ذرائع کے مطابق اس گٹھ جوڑ کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان نے 15 دسمبر کو شیخ رشید کو طلب کیا ہے اورامید ہے کہ سپریم کورٹ شیخ رشید سے پوچھے گی کہ شیخ صاحب آپ کو بانی پاکستان کے محبوب ادارے سے دشمنی کیوں ہے اورکیوں اس قومی ادارے کوختم کرنے پرتلے ہوئے ہیں