مریم نواز کی پیزا پر تنقید کے بعد سلمان شہباز اب برمنگھم میں برگرز بیچیں گے

0
60

مریم نواز کی پیزا پر تنقید کے بعد سلمان شہباز اب برمنگھم میں برگرز بیچیں گے

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق :شہبازشریف کے صاحب زادے سلمان شہباز کی برطانیہ میں کاروباری سرگرمیاں، سلیمان شہباز کے نام مختلف کاروباروں سے منسلک چھ کمپنیز ہیں جن کے وہ ڈائریکٹر ہیں۔ برطانیہ کے شہر برمنگھم میں فیٹ بنز کے نام سے برگر چین کا کاروبار بھی سلیمان شہباز کا ہے۔ سلیمان شہباز ڈورسٹیپ ڈیزرٹس برمنگھم، سنٹرل ریٹیل لمیٹڈ، فیٹ بنز لمیٹڈ، پروفیشنل بنز لمیٹڈ، ایچ ایس ایس وینچرز لمیٹڈ اور پروفیشنل ڈیزرٹس برمنگھم لمیٹڈ کے ڈائریکٹر ہیں۔

کمپنی ہاؤس کے ریکارڈ کے مطابق سلیمان شہباز نے دو کمپنیز لاک ڈاؤن کے دوران جون اور دو جولائی 2020 میں شروع کیں تاہم ان کمپنیز کی مالیت کی تفصیلات کمپنی ہاؤس پر موجود نہیں۔ چار کمپنیز پر لندن کے علاقے ایلنگ کا، ایک پر پارک رائل اور ایک پر اسکاٹ لینڈ کے علاقے سٹرلنگ کا پتہ درج ہے۔

سلیمان شہباز نے ان کمپنیز میں کتنے پیسے انویسٹ کئے، پیسے کس ذریعے سے برطانیہ منتقل کئے گئے اس حوالے سے جب سلیمان شہباز سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ابھی میں نے ان کمپنیز میں اانویسٹمنٹ نہیں کی، ابھی یہ کاروبار پلاننگ فیز میں ہے تاہم ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیٹ بنز کی برمنگھم میں عمارت، بورڈز، کرسیاں بھی لگ چکی ہیں اور گوگل پر صارفین کے ریویوز بھی موجود ہیں۔
رپورٹ عبداللہ چیمہ، لندن

Leave a reply