سابق آسٹریلوی ٹیسٹ آل راؤنڈر چل بسے
باغی ٹی وی : سابق آسٹریلوی ٹیسٹ آل راؤنڈر ایرک فری مین 76برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
ایرک فری مین نے اپنا پہلا ٹیسٹ جنوری 1968 میں برسبین میں بھارت کے خلاف کھیلا تھا اور اس میچ میں اُن کا ابتدائی اسکور شاٹ ایک چھکا تھا۔ایرک فری مین نے 11 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔2002 میں انہیں کھیل میں خدمات سرانجام دینے پر میڈل آف آرڈر آف آسٹریلیا سے بھی نوازا گیا۔
ایرک فری مین نے 1968 میں بھارت کے خلاف ڈیبیو کیا تھا اور انہوں نے آسٹریلیا کی ٹیم کی 11 ٹیسٹ میں نمائندگی کی ۔ایرک فری مین لوئر آرڈر پر کھیلنے والے بلے باز تھے جبکہ وہ ایک کامیاب باولر بھی تھے ،انہوں نے اپنے بیٹنگ کیریئر کا آغاز پہلی ہی گیند پر چھکا لگا کر کیا تھا ۔انہوں نے بھارت کے خلاف میچ میں پہلی اننگ میں تین وکٹیں حاصل کی تھیں جس کے باعث آسٹریلیا کو کامیابی حاصل کرنے میں بھر پور مدد ملی