بابر اعظم کے بعد ایک اور کھلاڑی پاکستان اور نیوزی لینڈ سیریز سے باہر
باغی ٹی وی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں پر بھاری پڑ رہی ہے،بابر اعظم کی بڑی کبر کے بعد ایک اور بڑی خبر یہ ہے کہ بلیک کیپس کے آل راؤنڈر کولن ڈی گرینڈہوم پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہرہوگئے ہیں۔
کیوی کوچ گیری اسٹیڈ نے کے مطابق گرینڈہوم کے دائیں پائوں میں ‘تناؤ ہے اور وہ باؤلنگ نہیں کرپارہے ہیں،ان کی جنوری کے آخر تک کرکٹ میدانوں میں واپسی متوقع ہے۔گرینڈ ہوم ویسٹ انڈیز کی سیریز سے بھی محروم ہو گئے تھے، ان کی جگہ ڈیرل مچل نےلی تھی۔پاکستانی کپتان بابر اعظم کی ٹی 20 سیریز کے ساتھ ٹیسٹ سیریز میں بھی شرکت مشکوک ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی میچ 18 دسمبر کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا.قومی کرکٹرز نے نیٹ سیشن میں باؤلنگ اور بیٹنگ کی مشقیں کیں..کھلاڑیوں نے ٹریننگ کے پہلے روز بھرپور فیلڈنگ ڈرلز کیں ..پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ اے کے درمیان واحد چار روزہ میچ سترہ دسمبر سے شروع ہوگا