لاہور( ) جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی رہنماءمفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادر ، سید محمد صفدر شاہ ، حافظ نصیر احمد نورانی، مفتی تصدق حسین ،مولانا محمد سلیم اعوان ، رشید احمد رضوی،مہر محمد ارشداور مفتی جمیل رضوی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے مینار پاکستان جلسہ میںان کے قائدین نے کمزورجلسہ کا غصہ لاہور کی غیور عوام پر نکالا ہے ۔جلسہ میں محمود خان اچکزی کا اہل لاہور کے خلاف زہر اُگلنااور زندہ دلان لاہور کو ہندوﺅں،سکھوں اور انگریزوں کا ایجنٹ قرار دینا دراصل وطن عزیز پاکستان کے خلاف ان کی ذہنیت کی عکاسی ہے انہیں افغانستان یاد ہے پاکستان یاد نہیں یہ لوگ کھاتے پاکستان کا ہیں اور گن غیروں کے گاتے ہیںجلسے کی میزبان مریم صفدر اور ن لیگی قیادت کو لاہور کی عوام سے معافی مانگنی چاہیے جن کی وجہ سے محمود اچکزئی کو بدزبانی کرنے کا موقع ملا۔جے یو پی کے رہنماﺅں نے کہا کہ اے این پی کی قیادت ،محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمن کے بڑوں نے تحریک پاکستان میں ہندوﺅں کی حمایت کی تھی اور مولانا فضل الرحمن کے مکتبہ فکر میں آج بھی یہ سب لوگ قیام پاکستان کو قائد اعظم رحمتہ اللہ علیہ کی غلطی کہتے ہیں ۔ان رہنماﺅں نے کہا کہ اگر لاہور کے جلسہ میں عوام نے ان کو اور نواز لیگ کے فوج مخالف بیانیے کو مسترد کردیا ہے تو اس پر لاہوریوں کو ہندوﺅں اور انگریزوں کا ایجنٹ کہہ کر گالی دینا زندہ دلان لاہور کی توہین ہے ۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کے عوام نے ہمیشہ پختون،بلوچ ،سندھی اور کشمیری عوام کو اپنے دلوں میں جگہ دی ہے مگرلاہور کے عوام اپنے ملک اور فوج کے خلاف زبان درازی کرنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے ۔ رہنماﺅں نے کہا کہ ہم ملک کی سلامتی اور ترقی کے لئے تمام تکالیف برداشت کریں گے مگر ملک اور قوم کے خلاف بدزبانی برداشت نہیں کرسکتے اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ محمود خان اچکزئی پر تمام دیگر صوبوں میں مکمل پابندی لگادی جائے اور قوم میں انتشار پیدا کرنے پر ان کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔

Shares: