اسلام آباد:کون کون سے سینیٹرزبے روزگارہونے جارہے ہیں ، تفصیلات آگئیں‌،اطلاعات کے مطابق سینیٹ کے 52 ارکان 12 مارچ کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے، حکومتی و اپوزیشن جماعتوں کے سینیٹرز مدت پوری ہونے پر ریٹائر ہوں گے۔

سینیٹ ذرائع کے مطابق ان بے روزگارہونےوالوں میں پیپلزپارٹی کے رحمان ملک، رضا ربانی، فاروق ایچ نائک، شیری رحمان اور سلیم مانڈوی والا ریٹائرڈ ہو رہے ہیں جب کہ عثمان کاکڑ،عبدالغفور حیدری کی مدت بھی پوری ہو رہی ہے۔

اس کے علاوہ جو ہورہے ہیں ان کے نام یہ ہیں‌ سجاد طوری، مومن آفریدی، تاج آفریدی، اورنگزیب اورکزی ریٹائرڈ بھی ہوجائیں گے۔

ن لیگ کو اس کا بہت زیادہ نقصان ہوگا کیوںکہ ن لیگ کوسینیٹ میں جارحانہ اندازاپنانے والوں سینیٹروں سے ہاتھ دھوناپڑےگا ، ان میں ن لیگ کے پرویزرشید، راجا ظفرلحق، مشاہداللہ خان، جاوید عباسی، کلثوم پروین بھی اپنی مدت پوری کر رہے ہیں۔

سینیٹ میں پی ٹی آئی کے 6 ارکان ریٹائرڈ ہو رہے ہیں جن میں محسن عزیز، شبلی فراز، نعمان وزیر، مہر تاج، روغانی اور ذیشان خانزادہ شامل ہیں۔

ستارہ ایاز، طاہربزنجو، سرفراز بگٹی کے بھی 6سال مکمل ہوجائیں گے جب کہ میر کبیر شاہی اور اشوک کمار بھی ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔

Shares: