پاک بحریہ نے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا

0
47

پاک بحریہ کا جناح نیول بیس (پی این ایس درمان جاہ) اورماڑ ہ میں سماعتی مسائل کی اسکریننگ کے لیئے مفت میڈیکل کیمپ منعقد

کراچی، ساحلی علاقوں میں آباد افراد کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے عزم خاص طور پر کرونا وائرس وبا کی صورتحال کے تناظر میں مناسب طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے پاک بحریہ کی جانب سےروٹری انٹر نیشنل اور ساحل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے سماعتی مسائل کی مفت اسکریننگ کے لیئے جناح نیول بیس (پی این ایس درمان جاہ) اورماڑہ میں میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا۔

ای این ٹی اسپیشلسٹس اورماہرینِ سماعت کی ٹیم نے کیمپ میں دستیاب جدید تشخیصی آلات سے مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں مفت مشاورت فراہم کی۔ کیمپ میں کئی مریضوں کے لئے مفت سماعتی آلات فراہم کیے گئے اور ایک کثیر تعدادمیں مریض کیمپ سے مستفید ہوئے۔

میڈیکل کیمپ میں آنے والے مریضوں کو کرونا وائرس وبا کے حوالے سے احتیاطی اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں مریضوں کو بیماریوں کی روک تھام اور رہائشی علاقوں کی صفائی سے متعلق آگہی بھی دی گئی۔

پاک بحریہ ساحلی پٹی پر مقیم افراد کومستقل بنیادوں پر معیاری طبی علاج فراہم کرتی ہے۔ حالیہ میڈیکل کیمپ بھی پاک بحریہ کےاسی عزم کا ایک اور عملی مظاہرہ ہے۔

Leave a reply