وزیراعظم عمران خان کا آج دورہ پشاور اہم منصوبوں کا ہوگا افتتاح

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج پشاور کا ایک روزہ دورہ کرینگے، وزیراعظم مختلف اہم منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

صوبائی معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش کے مطابق وزیراعظم آج پشاور کا ایک روزہ دورہ کرینگے، وزیراعظم حیات آباد سپورٹس کمپلیکس اپ لفٹ منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کرینگے، اپ لفٹ منصوبے کے تحت آئی سی سی معیار کا گراؤنڈ تعمیر کیا جائیگا، وزیراعظم پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سمیت پراونشل ہاؤسنگ اتھارٹی کے تحت ہائی رائزفلیٹس سکیم کا بھی افتتاح کریں گے۔

کامران بنگش کے مطابق وزیراعظم صوبائی کابینہ سے ملاقات بھی کریں گے، کامیاب جوان پروگرام سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ بھی دی جائیگی.
اور پراونشل ہاوسنگ اتھارٹی کی تحت ہائی رائز فلیٹس سکیم کا بھی افتتاح ہوگا۔ اس کے بعد وزیراعظم صوبائی کابینہ سے ملاقات بھی کریں گے۔ اور پھر کامیاب جوان پروگرام کے حوالے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ بھی دی جائے گی۔
وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت کل نوجوانوں میں چیک تقسیم کرینگے ان نوجوانوں کو ان کے منفرد آئیڈیاز کو عملی جامہ پہنانے کیلئے گرانٹس مہیا کیے جائینگے ان نوجوانوں کو ایک ملین سے پچیس ملین تک کے گرانٹس مہیا کیے جائینگے۔

Shares: