آصف علی زرداری کے وکیل کو عدالت نے دیا جھٹکا

باغی ٹی وی :احتساب عدالت اسلام آباد میں توشہ خانہ ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی.عدالت نے نیب کی جواب جمع کرانے کیلئے وقت دینے کی استدعا منظور کر لی.عدالت نے نیب کو 13 جنوری تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے .عدالت نے کیس کی سماعت 4جنوری تک ملتوی کردی.عدالت نے وکیل کوجواب الجواب جمع کرنے کی ہدایت بھی کی ہے

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی طویل التوا کی درخواست مسترد کر دی گئی۔احتساب عدالت میں توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت جج اصغر علی کی عدالت میں ہوئی۔جج اصغر علی نے سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی طویل التوا کی درخواست پر برہمی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملزم کو دیکھنا چاہیے کہ وہ ایسا وکیل کرے جو اتنا زیادہ مصروف نہ ہو، سپریم کورٹ ہمیں بھی روز سماعت کا کہتی ہے، گزشتہ چار سماعتوں سے گواہ پر جرح نہیں ہو رہی۔

جج احتساب عدالت نے کہا کہ جو بھی ہو، ترجیحات کا تعین آپ تو نہیں کر سکتےکہ کہاں کیس چلانا ہے اور کہاں نہیں۔عدالت نے فاروق نائیک کی طویل التوا کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کل نیب کو مزید گواہان پیش کرنے کی ہدایت کی

Shares: