الخدمت ہسپتال تلہ گنگ کی کامیابی کے بعد مافیا سرگرم ہو گیا ہے اور بے بنیاد الزامات کی بدولت ایک منظم مہم جوئی شروع کر دی گئی ہے.کچھ عرصہ پہلے بنائے جانیوالے اس ہسپتال میں تجربہ کار ڈاکٹروں کے علاوہ صحت کی تمام بنیادی سہولتیں موجود ہیں. الخدمت ٹرسٹ کے زیر انتظام چلنے والے اس ہسپتال سے جہاں عوام کو تمام بنیادی سہولتیں میسر آئی ہیں وہیں پر پرائیویٹ ہسپتالوں کی لوٹ مار سے بھی عوام کی جان بخشی ہوئی ہے. لیکن عوام میں اس ہسپتال کی بڑھتی مقبولیت سے پرائیویٹ ہسپتالوں میں بے چینی بڑھتی جا رہی ہے اور اب باقاعدہ طور پر الزام تراشی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے.سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر یہ مافیا اپنی مہم جوئی کے ذریعے اپنے مقاصد میں کامیاب ہو گیا تو غریبوں کا سہارا بنا یہ ہسپتال بھی ختم. ہو جائے گا اور پھر وہی لوٹ مار تسلی کے ساتھ جاری رکھی جا سکے گی.

Shares: