پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اداکارہ فردوس بیگم کی موت پر غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے-
باغی ٹی وی : ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ معروف اداکارہ فردوس بیگم کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا (انا للہ وانا الیہ راجعون)۔
معروف اداکارہ فردوس بیگم کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا (إنا لله وإنا إليه راجعون)۔
فردوس بیگم ایک خوبصورت اور منجھی ہوئی اداکارہ تھیں جنہوں نے دہائیوں تک پاکستان فلم انڈسٹری پر راج کیا۔ پروردگار اُنکے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ pic.twitter.com/4HTFia347P— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) December 16, 2020
فردوس عاشق اعوان نے مزید لکھا کہ فردوس بیگم ایک خوبصورت اور منجھی ہوئی اداکارہ تھیں جنہوں نے دہائیوں تک پاکستان فلم انڈسٹری پر راج کیا۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اللہ تعالیٰ سے اداکارہ فردوس کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ پروردگار اُن کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے (آمین)۔
واضح رہے کہ ماضی کی معروف اداکارہ فردوس بیگم آج 80 سال کی عمرمیں انتقال کرگئیں۔ انہیں برین ہیمبرج ہونے پرنجی اسپتال داخل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبرنہ ہوسکیں۔
170 فلموں میں اداکاری کرنے والی فردوس بیگم نے فنی سفر1963ء میں فلم فانوس سے کیا۔ 1965 میں ریلیزہونے والی ملنگی کامیاب ہوئی۔1970ء میں فلم ہیر رانجھا نے فردوس کو سپراسٹار بنا دیا۔ ہیررانجھا میں فردوس کی اداکاری، ڈائیلاگ ڈلیوری اوررقص کو بہت سراہا گیا۔ فردوس کی جوڑی اکمل ، سدھیر، یوسف خان اوراعجاز درانی کے ساتھ مقبول رہی۔