کراچی:اداروں کی زبردست کارروائی:پاکستانی مارکیٹوں میں بھارتی اشیا کون اورکیسے پہنچا رہے ہیں‌،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں بھارتی اشیا کی فروخت نے حکام کو ہلاکررکھ دیا ہے ادھر اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن پریوینٹو نے شہرقائد میں تاریخی کارروائی کرتے ہوئے گودام میں چھپایا گیا کروڑوں روپے مالیت کا 75 ہزار کلو بھارتی اسمگل شدہ کپڑا اور یارن برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کسٹمز پریوینٹو کراچی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہرقائد کے علاقے نیوکراچی گودام میں چھپایا گیا 75 ہزار کلو بھارتی اسمگل شدہ کپڑا اور یارن برآمد ہوا، چھاپے کے دوران برآمد شدہ مال کی قیمت 14 کروڑ روپے ہے، کسٹمز کی تاریخ میں ہونے والے اب تک کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ثاقب سعید کی خصوصی ہدایت پر اے سی شفیع اللہ کی ٹیم نے کارروائی کی، تاجر تنظیم کی خفیہ اطلاع تھی، بھارتی اسمگل شدہ مال گودام میں ڈمپ کیا جارہا تھا، نیوکراچی کے گوام سے 50 ٹن بھارتی کپڑا اور 25 ٹن بھارتی یارن برآمد کیا، گرینڈ آپریشن کے بعد پاکستان کی لوکل انڈسٹری کو بڑا فائدہ حاصل ہوگا۔

Shares: