نئی دہلی :دوست کی بیوی کوگھربلاکربھارتی فوج کے کرنل نے زیادتی کرڈالی ،اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج میں افسران کی طرف سے ماتحتوں اوردیگرسولین کی خواتی سے زیادتی کے واقعات میں تیزی آگئی ہے ، ادھر تازہ واقعہ میں دوست کی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے بھارتی فوج کے کرنل کو گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرنل نیرج پر الزام ہے کہ اس نے اپنے سویلین دوست کو آفیسر میس میں بلاکر نشہ آور چیز پلائی جس کے بعد اس کی روسی نژاد بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
مقامی پولیس کے مطابق واقعہ چند روز قبل پیش آیا جس کے بعد کرنل نیرج گرفتاری سے بچنے کی کوشش کرتا رہا اور اس دوران فرار ہوتے ہوئے پکڑا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کرنل نیرج کی گرفتاری کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے ملزم کی موبائل لوکیشن کو ٹریس کیا اور ملزم کی گرفتاری کے لیے پہنچی تو اس نے اندر سے دروازہ بند کرلیا البتہ پولیس کی ٹیم نے تھوڑی سی مزاحمت کے بعد اسے گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ کرنل نیرج نے شوہر کے بے ہوش ہونے کے بعد خاتون سے زیادتی کی جب کہ مزاحمت پر اس نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
ادھر ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کے افسران کی طرف سے ماتحت ملازمین کی بیویو ں سے جنسی زیادتی کے واقعات اسے سے پہلے بھی سامنے آئے ہیں لیکن افسران ایک دوسرے کو بچالیتے ہیں اورالٹا زیادتی کا شکارہونے والے ماتحت ملازمین کواحتجاج کرنے پردوردراز علاقوں میں ٹرانسفر کردیا جاتا ہے