اسلام آباد:افغان طالبان اچانک وزارت خارجہ ہیڈکوارٹرزکیوں پہنچے؟ اہم خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے دو روزہ دورے پر آئے ہوئے طالبان سیاسی کمیشن کے وفد کے اراکین ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں وزارتِ خارجہ پہنچے ہیں
اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ ہیڈ کوارٹرز میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے طالبان وفد کا خیر مقدم کیا
ذرائع کے مطابق اس وقت طالبان وفد کی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات جاری ہے جس میں افغانستان میں ہونے والی اہم تبدیلیوں کے حوالے سے مشاورت بھی ہوئی ،
12 ستمبر سے دوحہ میں شروع ہونے والے بین الافغان مذاکرات میں پیشرفت کے حوالے سے تبادلہ کیا گیا
ذمہ دار ذرائع کے مطابق آج طالبان وفد اپنے اس دورہ ء پاکستان کے دوران پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرے گا