ملک میں پی ڈی ایم نے ناکام جلسوں کے بعد کس طرح عزت بچانے کا منصوبہ تیارکیا،خبرآگئی

لاہور:ملک میں پی ڈی ایم نے ناکام جلسوں کے بعد کس طرح عزت بچانے کا منصوبہ تیارکیا،خبرآگئی اطلاعات کے مطابق پاکستان بھر میں حکومت کے خلاف ناکام تحریک اورجلسوں کے بعد اپوزیشن نے سرووں کے ذریعے اپنی عزت بچانے کا ایک عجیب کھیل کھیلا ہے

ذرائع کے مطابق اب جبکہ ویسے ہی پی ڈی ایم کے پاس جلسوں کا کوئی جواز نہیں رہا اورخاص کرلاہورجلسے میں ناکامی کے بعد اب جلسے کرنے کی ہمت ویسے ہی جواب دے گئی ہے ، ایک این جی او کے ذریعے خودساختہ سروے کروا کر یہ تاثردینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ اپوزیشن نے عوام کی خاطر جلسے کرنے بند کردیئے ہیں‌

اس حوالے سے بتائے جانے والے سروے میں کہا گیا ہے 56 فیصد پاکستانی چاہتے ہیں کہ اپوزیشن کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے اپنے جلسے ملتوی کردے۔

انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ نے نیا سروے جاری کردیا جس کے مطابق 23 فیصد نے جلسے جاری رکھنے کا کہا۔

ساتھ ہی اس سروے رپورٹ کی رپورٹ پر مہرثبت کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان کی کرونا کے خلاف کامیاب حکمت عملی کا بھی ذکرکیا گیا ہے ،

این جی او کی طرف سے کہاگیا ہے کہ 56 فیصد پاکستانی کورونا کیخلاف وزیر اعظم عمران خان کی کارکردگی سے بھی متاثر نظر آئے

اس خبر کے بعد سوشل میڈیا پرسخت ردعمل آرہا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اب جبکہ اپوزیشن کے غبارے سے ویسے ہی ہوا نکل گئی ہے اب یہ سیاست کا یہ اندازاختیار کررہی ہے کہ جس میں یہ تاثردیا جارہا ہے کہ شاید پی ڈی ایم کو قوم کی بڑی فکر ہے

بعض سوشل صارفین کہتے ہیں کہ اب پچھتاوے کیا ہوت جب چڑیاں چن گئیں‌کھیت ، اب اتنا احسان کرنے کی ضرورت نہیں جب ساری قوم کہتی رہی اس وقت خیال نہ اور جب ہاتھ کچھ نہ آیا توسروے شروع کروا دیے

Comments are closed.