پاکستان شوبز انڈسٹری کے عا لمی شہرت یافتہ اداکار عمران عباس نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں انہوں نے مداحوں کے سوالات کے دلچسپ جواب دیئے-

باغی ٹی وی :سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک اور مداحوں سے رابطے میں رہنے والے ہردلعزیز اداکار عمران عباس نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا۔

اس سیشن کے دوران عمران عباس کے مداحوں نے اُن سے مختلف سوالات کیے جن کے جوابات میں کہیں اداکارہ مزاحیہ رہے اور تو کہیں اُنہیں شدید غصہ بھی آیا۔

اداکار سے ان کے نیپالی مداح نے پوچھا کہ وہ نیپال کب آئیں گے ؟جس پر اداکار نے کہا کہ وہ جلد ہی اس خوبصورت سرزمین کا وزٹ کریں گے-

ایک مداح نے پوچھا کہ ان کا صبور علی کے ساتھ کون سا ڈرامہ آنے والا ہے ؟ جس پر اداکار نے صبور علی کے ساتھ چھوٹا سا ویڈیو کلپ شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ امانت ڈرامے میں صبور علی کے ساتھ نظر آئینگے-

ایک مداح نے سوال پوچھا کہ اگر کوئی تہجد میں آپ کو مانگ لے آپ پھر بھی نہ ملیں تو وہ کیا کرے ؟ جس پر اداکار نے ایک شعر لکھا کہ ؛میں کسی کے دست طلب میں ہوں تو کسی کے حرف دعا میں ہوں ، میں نصیب ہوں کسی اور کا مجھے مانگتا کوئی اور ہے-

ایک مداح نے کہا کہ آپ کے مداح روتے ہیں کیونکہ آپ انہیں رپلائے نہیں کرتے اداکار نے کہا کہ جہاں تک ممکن ہے وہ کو شش کرتے ہیں جواب دینے کی ساتھ ہی انہوں نے مداحں سے صبر کرنے کو کہا-

ایک مداح نے پوچھا کہ کبھی انسانوں کے لئے کوئی انسانیت کا کام بھی کیا؟ جس پر اداکار نے مداح کو جوا ب دیا کہ وہ یہ بتانا ضروری نہیں سمجھتے-

ایک مداح نے کہا کہ کسی بھی صورتحال میں صبر کیسے کیا جائے ؟ جس پرف اداکار نے کہا کہ وہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت اور حضرت امام حسین رضہ اللہ تعالی زندگی سے سیکھیں-

افغان لوگوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر کہا کہ افغان خوبصورت لوگ ہیں –

ایک مداح نے کہا کہ کوئی ایکٹر فالو نہیں کرتا آپ مجھے فالو کر لیں- جس پر اداکار نے مداح کو مشورہ دیا کہ ایسے بنو کہ ہر کوئی فالو کرے-

بچپن کی کو نسی چیز ہے جسے آپ ابھی تک انجوائے کرتے ہیں؟ پر عمران عباس نے ہنستے ہوئے کہا کہ تقریباً ہر چیز کو-

ایک مداح نے کہا کہ صرف ایک مرتبہ آپ کو چھو کر دیکھناہے کہ کیا آپ رئیل ہیں اور دوسرے فنکاروں سے چارمنگ ہیں؟ جس پر عمران عباس نے مزاحیہ اندا میں جواب دیتے ہو ئے لکھا کہ جی ہاں 100 فیصد رئیل ہوں اور فخرہے کہ پاکستان کی پیداوار ہوں-

ایک مداح نے کہا کہ آپ کیسی لڑکی سے شادی کریں گے؟ جس پر اداکار نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ رشتہ کرانے والے ہیں؟

ایک مداح نے پوچھا کہ آپ نیشنل کرش ہیں لیکن لڑکیوں کے دل کب کرش(شادی کر کے) کر رہے ہیں ساتھ ہی مداح نے کہا کہ سمجھ تو آپ گئے ہی ہوں گے؟ جس پر عمران عباس نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ سمجھ گئے ہیں تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کب شادی کریں گے-

واضح رہے کہ عمران عباس کا نیا ڈرامہ سیریل امانت جلد ہی نجی ٹہ وی چینل اے آر وائے ڈیجیٹل پر نشر کیا جا ئے گا جس میں اداکارہ عروہ حسین اور صبور علی بھی اداکاری کے جو ہر دکھائیں گی تاہم یہ ابھی تک واضح نہیں کہ ڈرامہ کب تک نشر کیا جائے گا-

Shares: