خلیج بحران ،صورت حال لمحوں میں تبدیل ہونے لگی ، کل کے دشمن آج دوستی پر اترآئے ،ایران سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، امریکی وزیرخارجہ

0
67

واشنگٹن:خلیج میں ہر لمحے صورت حال تبدیل ہونے لگی . ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والی کشیدگی بھی رومانوی انداز اختیار کرنے لگی .کبھی ناراضگی تو کبھی ایک دوسرے کو منانے کی باتیں . ایسی ہی ایک تجویز امریکہ نے ایران کو دی ہے کہ آؤ صلح کر لیں لیکن صلح ہوگی غیر مشروط .یاد رہے کہ دوسری طرف ایران اور امریکہ کے درمیان سخت کشیدگی بھی پائی جارہی ہے.

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے انٹرویو میں ایران پر دہشت گردی کی حمایت اور علاقے میں خطرناک سرگرمیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ میزائل پروگرام اورعلاقے میں تہران کی سرگرمیوں کے لیے غیرمشروط طور پر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی متعدد بار غیر مشروط طور پر ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے اپنی آمادگی کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے 26 جون کو عدلیہ کے سربراہ، ججوں اور دیگر عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے مذاکرات کی امریکی پیشکش کو ایک فریب قرار دیا تھا۔آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ امریکی حکام ایرانی عوام کی طاقت کے عوامل سے خوفزدہ ہیں اور آگے آنے سے ڈرتے ہیں۔

Leave a reply