بالی وڈ کے شہنشاہ اور لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے نوجوانوں کو زندگی کو پر سکون انداز میں گزارنے کا طریقہ بتایا کہا کہ آپ ایسی زندگی تخلیق کریں جیسی آپ گزارنا چاہتے ہیں۔
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بالی وڈ کے شہنشاہ نےمداحوں کے لئے ایک معنی خیز بیان جاری کیا اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ صبح آپ جب اٹھتے ہو تو آپ کا سامنا خود سے ہی ہوتا ہے۔
https://twitter.com/SrBachchan/status/1339366077352923137?s=20
لیجنڈ ری اداکار نے لکھا کہ جب آپ جوان ہوتے ہیں تو آپ کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ کو پوری دنیا کو خوش کرنا ہے لیکن آپ ایسا نہیں کرتے۔
امیتابھ نے کہا کہ وہ چیز کرو جو جو تمھیں خوش رکھتی ہے اپنی زندگی خود بنائیں آپ ایسی زندگی تخلیق کریں جیسی آپ گزارنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے آخر میں لکھا کہ پھر آپ دیکھیں گے کہ جسے آپ واقعی محبت کرتے ہیں وہ آپ کی طرف متوجہ ہوگا۔