واشنگٹن :امریکہ میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 3700 جاں بحق،اطلاعا ت کے مطابق دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں اور اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ادھر امریکہ سے آنے والی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 3700 جاں بحق ہوگئے ہیں

کورونا وائرس کے وار دنیا بھر میں جاری ہیں جس کے باعث اموات اور عالمی وبا کے مریضوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے تاہم امریکہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ امریکہ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث ریکارڈ 3700 اموات ہوئیں جبکہ ڈھائی لاکھ مریض رپورٹ ہوئےہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 کروڑ 52 لاکھ 82 ہزار 798 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 16 لاکھ 68 ہزار 356 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 7 لاکھ 61 ہزار 840 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے ایک لاکھ 7 ہزار 205 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5 کروڑ 28 لاکھ 52 ہزار 602 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکہ پہلے نمبر پر ہے۔

ایک ارب سے زائد آبادی والا ملک ہندوستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے اورکورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے ۔

Shares: