اہل وطن کوکرونا سے محفوظ کرنے میں پیش پیش اسد عمرخودکرونا کا شکارہوگئے

0
63

اسلام آباد: اہل وطن کوکرونا سے محفوظ کرنے میں پیش پیش اسد عمرخودکرونا کا شکارہوگئے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے حملوں سے وہ شخصیات بھی متاثرہورہی ہیں جوکہ اپنے دیگراہل وطن کواس وبا سے بچانے کی بھرپورکوشش کررہے ہیں،

 

 

ادھر اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے اہم ساتھی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے، اپنے گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے۔

دوسری طرف کورونا وائرس سے 83 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 9 ہزار 164 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 51 ہزار 494 ہوگئی۔

Leave a reply