واشنگٹن:امریکا بحرانوں کی زد میں ایک طرف کرونا تودوسری طرف برفانی طوفان سے برےحال:درجنوں ہلاک،اطلاعات کے مطابق امریکہ اس وقت تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزررہا ہے ، امریکا میں ایک طرف کرونا وبا سے تباہیاں ہی تباہیاں ہی تو دوسری طرف برفانی طوفان نے امریکہ کی کمر توڑ کررکھ دی ہے،
ادھر امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کے شمال مشرقی حصے میں طاقتور برفانی طوفان کے نتیجے میں پچھلے ایک ہفتے میں دودرجن سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ آج ہلاک والوں کی تعداد بھی 7 سے تجاوز کرگی ہے ،
امریکی حکام کے مطابق جہاں پنسلوانیا اور نیویارک میں ریکارڈ توڑ برف باری اور سری سے 6 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔
نیویارک کے شمالی حصے میں 3 فٹ(90 سینٹی میٹر) برف باری جو گزشتہ برس ہونے والی مجموعی برف باری کے برابر ہے۔
حکام کے مطابق پنسلوانیا میں 40 انچ (102 سینٹی میٹر) برف باری ہوئی اور ولیم اسپورٹ ریجنل ایئرپورٹ میں گزشتہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جہاں 24.7 انچ برف باری ہوئی۔
برفانی طوفان کے نتیجے میں سیکڑوں گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں جبکہ 14 ریاستوں میں وارننگ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو انتہائی ضرورت کے علاوہ گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔