مظفرگڑھ میں پولیس کے مبینہ تشدد کے خلاف بلدیہ کے خاکروبوں نے احتجاجا تھا نہ خان گڑھ میں کچرے اور گندگی ڈال دی اور احتجاج کیا۔ اس دوران پولیس اہلکاروں اور بلدیہ ملازمین کے مابین دھکم پیل بھی ہوئی.مظفرگڑھ کے علاقے خانگڑھ میں بلدیہ کے ایک خاکروب پر مبینہ پولیس تشدد کیخلاف خاکروبوں نے تھانے میں احتجاج کیا.خاکروبوں نے کچرے اور گندگی سے بھری ٹرالیاں احتجاجاً تھانہ خانگڑھ کے احاطے میں کھڑی کردیں اور خاکروب پر تشدد کے خلاف احتجاج کرتے رہے۔اس دوران تھانے میں پولیس اہلکاروں اور مظاہرین میں دھکم پیل بھی ہوئی.تشدد کا شکار بننے والے اہلکار کیساتھ احتجاج کرنے والے بلدیہ خانگڑھ کے خاکروبوں کا کہنا تھا کہ خانگڑھ تھانے کے اے ایس آئی مجاہد نے بااثر افراد کی ایماء پر بلدیہ ملازم عنصر عباس کو نہ صرف غیرقانونی طور پر حراست میں لیا بلکہ بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا.دوسری جانب پولیس ترجمان وسیم خان گوپانگ کیمطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں،اگر کوئی تفتیشی افسر یا اہلکار تشدد میں ملوث ہوا تو اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی.بعدازاں پولیس افسران سے مذاکرات اور متعلقہ پولیس اہلکار کے خلاکاروائی کی یقین دہانی کے بعد بلدیہ خان گڑھ کے خاکروبوں نے اپنا احتجاج ختم کردیا۔

Shares: