ڈرامہ نویس وپروفیسرشعیب ہاشمی کی طبیعت ناسازاہلیہ کی مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

0
38

پاکستان کے معروف اداکار، ڈرامہ نویس اورپروفیسرشعیب ہاشمی کی طبیعت ناسازہوگئی ہے –

باغی ٹی وی :اداکار، ڈرامہ نویس اورپروفیسرشعیب ہاشمی کی طبیعت ناسازہوگئی اس متعلق اہلیہ سلیمہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ 12 سال قبل شعیب ہاشمی پرفالج کا حملہ ہوا تھا جس کے بعد سے شعیب ہاشمی بسترپرہیں نہ بول سکتے ہیں اورنہ خود سے چل پھرسکتے ہیں ان کی طبیعت میں کوئی مثبت تبدیلی نہیں آئی۔

اہلیہ نے شعیب ہاشمی کی صحت یابی کے لئے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شعیب ہاشمی کی عمر 82 سال ہوگئی ہے اب طبیعت زیادہ ناسازرہتی ہے۔

شعیب ہاشمی نے 70 کی دہائی میں معروف ڈارمے لکھے اور ان میں کام کیا شعیب ہاشمی کے معروف ڈراموں میں اکڑبکڑ، سچ گپ، ٹال مٹول شامل ہیں شعیب ہاشمی کو 1995میں حسن کارکردگی کا ایوارڈ ملا اورتمغہ امتیازسے بھی نوازاگیا۔

اداکارہ و فلمساز سنگیتا بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

مبشر لقمان کا فردوس بیگم کی موت پر افسوس کا اظہار

Leave a reply