اداروں کے خلاف ہم نے ویڈیوزامریکہ اوربرطانیہ کودے دیں : زبیرعمرکا دعویٰ :عارف حمید بھٹی نے کچھ اورہی بتادیا

0
46

اسلام آباد :اداروں کے خلاف ہم نے ویڈیوزامریکہ اوربرطانیہ کودے دیں ،زبیرعمر:عارف حمید بھٹی نے کچھ اورہی بتادیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے سوال کیا گیا کہ مریم نواز کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس کچھ اور ویڈیوز بھی موجود ہیں،

ذرائع کے مطابق اس وقت گفتگو یہ چل رہی ہے کہ ان ویڈیو میں ایسا کیا ہے جو اب تک نہیں دکھائی جا رہی اور وہ کب منظر عام پر لائی جائیں گی۔جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بالکل ہمارے پاس ویڈیوز موجود ہیں اور ہم ہر ایک کو شرمندہ کریں گے، ہم بتائیں گے کہ کیسے کسی کو نا اہل کیا جاتا ہے۔

لیگی رہنما سے سوال کیا گیا کہ ہر ایک سے کیا مراد ہے؟،جس کے جواب میں محمد زبیر نے کہا کہ جو جو بھی ان معاملات میں مداخلت کرتے رہے۔ان میں ہماری عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ بھی شامل ہے۔تاہم میں کھل کر نہیں بتاؤں گا کہ ویڈیو کس کے حوالے سے ہیں۔میں پہلے سے اتنا نہیں بتا سکتا،کچھ چیزیں ہمیں بھی پرائیویٹ رکھنی ہیں۔

اس سے قبل سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا تھا کہ مریم نواز کے دو طاقتور لوگوں کی 6 غیراخلاقی ویڈیوزہیں، مریم نوازان کو چلائے گی نہیں، کیونکہ ان کو کہا گیاایک ویڈیوکے بدلے 10 چلائیں گے، ان کی ویڈیو کے بدلے ایسی ویڈیو چلائی جائے گی کہ سیاستدانوں کو ٹوپی والا برقع پہننا پڑے گا۔

زبیرعمر نے کہا کہ مریم نواز نے خود کہا کہ ویڈیو کبھی دفن نہیں ہوتی۔ ہماری طرف سے ان ویڈیوز کی چار، چار کاپیاں پاکستان، لندن، اور امریکا میں پہنچا دی گئی‌ ہیں۔

Leave a reply