AEOs/SSEs کا مسلئہ کیا ہے؟آخرملک بھرسے اساتذہ اسلام آبادکیوں پہنچے؟حقائق سامنے آگئے

0
29

اسلام آباد :AEOs/SSEs کا مسلئہ کیا ہے؟آخرملک بھرسے اساتذہ اسلام آبادکیوں پہنچے؟حقائق سامنے آگئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان بھرکے AEOs/SSEs سخت سردی میں اس وقت اسلام آباد کی سڑکوں پردھکے کھارہے ہیں ، اساتذہ سخت سردی میں سیکنڑوں کلومیٹرکا سفرکرکے اسلام آباد کیوں پہنچے ، اس حوالے سے اہم حقائق باغی ٹی وی کوموصول ہوگئے ہیں جوکچھ اس طرح ہیں ،

مسلئہ یہ ہے کہ پچھلی حکومت نے محکمہ تعلیم میں سال 2014 سے 2018 تک بہت سے AEOs/SSEs بھرتی کیے۔چھ سال ہونے کو أئے۔مگر تاحال انہیں مستقل نہیں کیا گیا۔مستقلی میں مشکل کیا ہے؟

حکومت کہتی ہے ہمارے ہاتھ بندھے ہیں۔وہ ایسے کہ سابقہ پنجاب سرکار جاتے جاتے ایک قانون پاس کر گئی کہ سکیل 16 میں بھرتی PPSC کے ذریعے ہوگی۔اور اب تک مستقلی کے منتظر حضرات کو بھی PPSC کے مرحلے سے گزرنا ہوگا۔

حکومت کے لیے مسلئہ تو بالکل ہے!
مگر متاثرین کا مؤقف بھی ایک دم جاندار ہے۔وہ کہتے ہیں کہ جب ہم NTS کا مقابلہ جاتی امتحان دے کر بھرتی ہوئے ہیں تو اب دوبارہ PPSC کا امتحان کیوں دیں. پچھلی حکومت نے PPSC کو بائی پاس کر کے اگر NTS کے ذریعے ہماری بھرتی کی ہے تو اس غلطی کی سزا 11ہزار اساتذہ کیوں بھگتیں۔حکومت سنجیدگی دکھائے تو آرام سے

یہ ساری کھیپ مستقل ہو سکتی ہے۔
یا تو 2018 پالیسی کی وہ متنازعہ شق ختم کر دی جائے جو پہلے سے بھرتی شدہ افراد کا گلا دباتی ہے۔

یا CM-Directive جاری کرکے ان تمام افراد کو مستقل کردیا جائے۔

کیا ایسا کبھی پہلے ہوا ہے؟
جی تاریخ بتاتی ہے کہ پنجاب میں ایسا پہلے بھی ہو چکا ہے جب ن-سرکار نے وزیر اعلی کے حکمنامے سے 2009 کے بھرتی شدہ سکیل 16 کے جملہ مدرسین کو مستقل کر دیا تھا۔

اور مزیدار بات یہ ہے کہ مدرسین کی وہ کھیپ بنا NTS یا PPSC کے بھرتی ہوئی تھی۔

اور حال ہی میں KPK میں سکیل سولہ کے 36000 مدرسین کو وزیر اعلی کے حکم نامے سے مستقل کر دیا ہے۔باوجودیکہ کہ وہاں بھی مستقلی کے لیے KPSC کی شرط ہے۔

شنید ہے کہ متاثرین اب بنی گاہ کے سامنے دھرنا دینے جا رہے ہیں۔ وہ بامر مجبوری اس راستے پہ جا رہے ہیں جو سیاستدانوں کا راستہ ہے۔

ارباب اختیار ! آگے بڑھئئے اور اپنے بچوں کے سر پہ ہاتھ رکھئئے۔ان کی داد رسی کریں۔

قوم کے استادوں کو سکولوں میں رکھو، سڑکوں کی راہ نا دکھاؤ!

Leave a reply